لاپتہ ممتاز بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے گی – بانڑی بلوچ

122

جبری ‏لاپتہ ممتاز بلوچ کی بھانجی بانڑی بلوچ نے کہا ہے میں تمام سیاسی و سماجی کارکنوں،صحافی حضرات، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے درخواست کرتی ہوں لاپتہ افراد کے لواحقین کا ساتھ دیں آپ لوگوں کا ساتھ ہماری ہمت ہے اور ہماری امیدوں کو زندہ رکھتی ہے۔ آپ لوگوں کی آواز اٹھانے سے ہوسکتا ہے ہمیں اپنے پیارے صحیح سلامت واپس مل جائے۔

انہوں نے کہا کہ ممتاز بلوچ کو 6 ستمبر 2022 کو خضدار سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا گیا تھا یہ تیسری مرتبہ ہے ممتاز کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لاپتہ ممتاز بلوچ کے خاندان نے ان کی باحفاظت بازیابی کے لئے 12 نومبر بروز اتوار شام 7 بجے سے رات 12 بجے تک ایکس پر مہم چلانے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مہم میں ہمارا ساتھ دیں اور جبری ممتاز بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے آواز اٹھائیں۔