سبی میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

387

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ روز سبی کے علاقے لہڑی میں پاکستانی فورسز کیلئے پانی لیجانے والی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کی نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور گاڑی میں سوار ایک ہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دشمن اہلکار علاقے میں بجلی کے ٹاور تعمیر کرنے والے کمپنی کے سیکورٹی پر معمور تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔