سبی: ایک شخص پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ

177

بلوچستان کے ضلع سبی سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے لہڑی گھوڑی کے مقام سے آج صبح پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت اتوار ولد ہزار خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ہاتھ سے معذور ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ شخص کے ایک بھائی کو پہلے بھی پاکستان فوج قتل کرچکا ہے۔ جب کہ آج اس کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔