رہنماؤں کو دھمکی دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بلوچ ڈاکٹرز فورم

80

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان نے کہا ہی کہ ایک سوشل میڈیا نیوز کو بنیاد بنا کر FIA کی جانب سے بلوچ سینیئر ڈاکٹرز کو بلانا اور نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز میسجز اور کال انتہائی نامناسب اقدام ہے،
ہمارے سینئر دوستوں سمیت سارے بلوچ ڈاکٹرز کی عزت نفس کو مجروع کیا گیا ، جو ایک قابل نفرت عمل ہے۔

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے کہا ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ہمارے ڈاکٹرز کو کسی بھی قسم کا کوئی نقصان پہنچا تو اسکی تمام تر ذمئ دار ڈاکٹر فہیم آفریدی پر عائد ہوگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ طب جیسے معزز پیشے میں زبان اور قومیت کی بنیاد پر اس طرح کے اقدامات کو ساری ڈاکٹر برادری یقیناً ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھے گی اور اس غیر ذمہ دار شخص کی سرزنش کریگی۔

بلوچ ڈاکٹر فورم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، وزیر صحت اور سکیریٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل اس نیوز کو سنجیدہ لیا جائے اور ایک غیر جانبدار انکوائری کمیٹی کے ذریعے ان تمام الزامات کی صاف و شفاف انکوائری کی جائے تاکہ حقیقت پوری قوم کے سامنے عیاں ہو۔

آخر میں ترجمان نے نے کہا کہ ایسے بے بنیاد الزامات کے خلاف بی ڈی ایف ہمیشہ یکجا اور منظم ہے ، اور اپنے ڈاکٹرز کی عزت و تکریم کی حفاظت کے لئے تمام قانونی راستے استعمال کرنے کاحق رکھتی ہے۔