دکی: کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے کان کن جاں بحق

177

دکی کے کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے ایک کان کن جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو دکی کی مقامی کوئلہ کان میں دم گھٹنے کے باعث ایک کانکن رحیم اللہ ولد کریم اللہ قوم سید سکنہ افغانستان جاں بحق ہوگیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی جا ری ہے ۔

مزدور رہنماؤں کے مطابق بلوچستان کی کوئلے کی کانوں میں ان انتظامات کو یقینی نہیں بنایا جاتا، جس کے باعث کانوں میں حادثات ایک معمول بن گئے ہیں۔

مزدور رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ کوئلے کی کانیں بااثر لوگوں کی ہیں۔ حادثات کی صورت میں نہ صرف ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی بلکہ ان کو سیفٹی کے لوازمات کو یقینی بنانے کا بھی پابند نہیں بنایا جاتا۔
بلوچستان میں جدید صنعتیں نہ ہونے کی وجہ سے کوئلے کی کان کنی یہاں کی سب سے بڑی صنعت ہے۔