بلوچستان کے ضلع خضدار سے اطلاعات ہیں کہ شادی کی تقریب کی تیاری میں مصروف دلہے کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت لیاقت ولد سخی داد کے نام سے ہوئی ہے، جس کو خضدار کے علاقے نال کوڑاسک سے آج دوپہر کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کی دو روز بعد شادی ہونے والی تھی جبکہ فورسز نے اس کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ شادی کی تقریب کی تیاریوں میں مصروف تھا۔
خیال رہے کہ سال 2012 کو مذکورہ نوجوان کے والد کو سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈ ) نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔