خضدار: سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی، تین افراد کی لاشیں اسپتال منتقل

488

بلوچستان کے ضلع خضدارکے ٹیچنگ اسپتال میں تین افراد کی لاشیں لائی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی میں مارے گئے ہیں۔ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں بلوچ آزادی پسند تنظیم کے تین ارکان مارے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانیوالے افرادکے قبضے سے موٹرسائیکل، 1 دیسی ساختہ بم، 3 دستی بم، ایک پستول اور 2 کلاشنکوف برآمدگی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اس سے پہلے بھی سی ٹی ڈی مقابلوں میں لوگوں کو مارنے کا دعوی کرتا آرہا ہے جو بعدازاں جعلی مقابلے ثابت ہوئے ہیں۔

آج مارے جانے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔