وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے چیئرپرسن سورٹھ لوہار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں جبری لاپتہ بلوچوں کو جھوٹے مقابلوں میں مار کر پھیبکنا تشوشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ماہ بلوچستان کے تین الگ الگ مقام پر 12 سے زائد جبری لاپتا بلوچ کارکنان کو مار کر پھینکا گیا ہے۔ پاکستانی فورسز سندھ اور بلوچستان میں سندھی و بلوچوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔
سورٹھ لوہار نے کہا کہ اقوامِ متحدہ سمیت عالمی دنیا کے تمام انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ماہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے جبری لاپتہ بلوچوں قتلِ عام پر سخت رد عمل دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ کارکنان کی قتلِ عام پر احتجاج کریں گے۔