تربت یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف طلبا کا احتجاجی دھرنا جاری

176

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تربت یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک ) کے زیر اہتمام طلباو طالبات کا احتجاجی دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے ۔

دھرنامظاہرین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مطالبات سننے اور مذاکرات کیلئے اب تک کوئی وفد نہیں آیا ہے۔ اسی لئے مطالبات کی منظوری تک یہ دھرنا جاری رہے گا۔

واضع رہے کہ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے ایڈمن بلاک کا گھیراؤ کرکے دھرنا دیا ہوا ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی ہدایت پر بساک کے سنیئر رہنما ڈاکٹر مصدق سمیت اہم رہنماؤں کو مین گیٹ پر روک کر اندر جانے نہیں دیا گیا جس کے سبب وہ یونیورسٹی کی مین گیٹ کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

یہ دھرنا گزشتہ دنوں پروفیسر منظور بلوچ کو جامعہ تربت میں طلبہ کے ایک لیکچر پروگرام میں شرکت سے روکنے اور اس سے پہلے طلبہ تنظیموں کی طرف سے یونیورسٹی میں کتاب میلہ پر انتظامیہ کی عائد شدہ پابندی کے خلاف دیا گیا ہے۔