بیلہ نوجوان نے خودکشی کرلی

194

بیلہ کے ایک نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق بیلہ کے قریب مرکزی آر سی ڈی شاہراہ پر واقع منی پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی جس کی شناخت نثار علی کے نام سے ہوئی جو کہ ضلع آواران کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

بیلہ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں خودکشی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں رواں سال ستمبر سے لیکر ابتک دی بلوچستان پوسٹ کو 14 خودکشیوں کے واقعات موصول ہوئیں جبکہ رواں سال کے شروعاتی چھ مہینوں میں 29 افراد کے خودکشیوں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں-

بلوچستان میں مجموعی طور پر خودکشیوں کی تعداد دورز دروازے علاقے ہونے اور ٹیلیفون انٹرنیٹ نیٹورک کی عدم موجودگی کے باعث رپورٹ نہیں ہوسکے ہیں، تاہم بلوچستان میں کام کرنے والے سوشل تنظیموں کے مطابق یہ تعداد کافی زیادہ ہے-

بلوچستان میں خودکشیوں کے واقعات مختلف علاقوں سے رپورٹ ہوتے رہے ہیں جن میں بلوچستان کا ضلع کیچ خودکشیوں سے زیادہ متاثر ضلع قرار پایا ہے-

ان تنظیموں کا کہنا ہے بلوچستان میں بیروزگار سوشل سروسز کا ہونا ایک بڑی وجہ ہے تاہم چند ایسے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں جہاں ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں میں ہراساں کئے جانے کے واقعات کے باعث خودکشیوں کے واقعات پیش آئیں ہیں-