بھائی کو پاکستانی فورسز نے ایک مرتبہ پھر لاپتہ کردیا ۔ ہمشیرہ بلال بلوچ

299

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے جبری لاپتہ ہونے والے بلال بلوچ کی بہن یاسمین بلوچ نے کہا ہے کہ میرے بھائی کو 20 نومبر 2023 کو ہمارے گھر سے رات کے دس بجے گھر میں فورسز کے اہلکاروں نے گھس کر حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی میرے بھائی کو لاپتہ کردیا گیا تھا اور بعد میں چھوڑ دیا گیا میں تمام انسان دوستوں سے اپیل کرتی ہوں میرا ساتھ دیں اور میرے بھائی کیلئے آواز اٹھائیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بلال بلوچ کی بازیابی کے لئے کردار ادا کرینگے۔