بلیدہ میں پاکستانی فوج پر حملے میں تین اہلکار ہلاک،تین زخمی کیے۔ بی ایل ایف

405

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک اوتین کو زخمی کردیا۔

ترجمان کے مطابق سرمچاروں نے جمعہ کے دن دو بجے کے قریب بلیدہ کے علاقے میناز میں پاکستانی فوج کی قافلے میں شامل دو فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا،حملے کی زد میں ایک گاڑی آئی،سرمچاروں نے بھاری و جدید ہتھیاروں سے فوجی گاڑی کو نشانہ بنا جس میں سوار تین اہلکارہلاک تین زخمی ہوئے۔ سرمچاروں نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دشمن کے راستے میں گھات لگایا جب دشمن کا قافلہ ٹھیک نشانہ پر پہنچ گیا تو سرمچاروں نے پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کے تحت دشمن پر خودکار ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ فوجی قافلہ زامران سے واپس بلیدہ بٹ کے مین آرمی کیمپ جا رہا تھا جسے سرمچاروں نے نشانہ بنایا،حملہ کی شدت سے دشمن کو جوابی کارروائی کا موقع نہیں مل سکا اور بلوچ سرمچار حملے کے بعد بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔بلوچ قومی مفادات کے تحفط اور بلوچ قومی آزادی کے حصول تک قابض ریاست کے مفادات اور افواج پر حملے جاری رہیں گے۔