بلوچ سر زمین اور قومی تشخص کے لئے جانوں کی قربانی دینے والے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔استاد واحد کمبر

373

بلوچ قومی رہنماء استاد واحد کمبر نے 13 نومبر یوم شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے اپنے جاری کرده بیان میں بلوچستان کی آزادی کے لئے قربانی دینے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ زنده قومیں کبھی اپنے شہداء کو فراموش نہیں کرسکتے اور بلوچ ایک زنده قوم ہے اور ہم اپنے قومی شہیدوں کو ہمیشہ یاد کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے قیمتی سروں کو بلوچ سرزمین اور قومی تشخص کے لئے قربان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہےکه بلوچ قوم نے ہمیشہ اپنے زمین اور قومی تشخص کے لئے قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے اس لئے بلوچستان کو کسی غیر ملکی قوتوں نے فتح نہیں کیا.ہمیں یقین ہے کہ ہمارے قومی شہیدوں کی دی ہوئی قربانی کی وجہ سے ہماری زمین آزاد ہوگی۔

انہوں نے کہا ہےکه نواب محراب خان شہید سے قبل اور آج بھی هزاروں کی تعداد میں بلوچ شہیدوں نے اپنی سروں کی قربانی دیکر خود کو امر کردیا ہے ، وه دن دور نہیں کہ بلوچ اپنی سرزمین کا مالک خود ہوگا۔

بلوچ رہنماء نے اپنے بیان کے آخر میں قومی شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج تجدید عہد کا دن ہے اور اس دن کی مناسبت سے ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے قومی شہیدوں کے راستے کے راہی ہیں اور وہی قربانی کا سلسلہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رکھیں گے۔