بلوچستان: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، ایک بازیاب

303

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے، جبکہ فورسز کے ہاتھوں ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت احمد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے گذشتہ رات گئے پاکستانی فورسز نے آبسر ڈکی بازار کو گھیرے میں لے کر چھاپہ مارکر مذکور نوجوان کو حراست میں لیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ نوجوان کا بڑا بھائی شاہد دُر بی بی گذشتہ ماہ کوئٹہ کے علاقے ولی تنگ میں پاکستانی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران دیگر دو افراد کے ہمراہ جانبحق ہوا تھا۔

دوسری جانب رواں سال اگست کے مہینے میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کمبر بازیاب ہوگیا۔

کمبر ‏بلوچ جو کہ کیچ کے علاقے کولواہ کا رہائشی ہے اور ایف ایس سی کا طالبعلم ہے، جن کو اگست کے مہینے میں ایک بجے شارجہ ہوٹل کوئٹہ سے فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔