بلوچستان حکومت نے سی ٹی ڈی کے خلاف ایف آئی آر اندراج حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

324

تربت میں جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے زیر حراست بالاچ بلوچ قتل پر سی ٹی ڈی کے خلاف سیشن عدالت کے احکامات کو سرکار نے ہائی کورٹ میں چیلینج کردیا۔

بالاچ مولابخش کے قتل کے خلاف سیشن عدالت میں دائر درخواست پر سی ٹی ڈی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات کو آج ہائی کورٹ میں حکومت نے چیلنج کردیا ہے۔ جسکی پیشی آج جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر احمد لانگو کی بینچ کے سامنے ہوئی۔

بالاچ بلوچ کی قتل کا مقدمہ عدالتی احکامات کے باوجود سی ٹی ڈی پر درج نہیں کیا گیا تاہم سیشن عدالت کے احکامات کو آج بالائی عدالت میں چیلنج کیا جا چکا ہے۔

تاہم بلوچستان ہائی کورٹ نے تربت سیشن جج کا حکم نامہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

دوسری جانب ضلع انتظامیہ نے عدالتی حکم کے برعکس ابتک سی ٹی ڈی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔ جس کے خلاف تربت میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

آج آٹھویں روز مظاہرین کی بڑی تعداد نے جلوس کی شکل میں پولیس تھانہ کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عدالتی حکم پر بالاچ قتل کا ایف آئی آر سی ٹی ڈی کے خلاف درج کیا جائے۔