ایچ آر سی پی کے نومتخب عہدیداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں۔ بلوچ وائس فار جسٹس

98

بلوچ وائس فار جسٹس نے ہیومن رائٹس آف پاکستان کے نومتخب عہدیداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال کے لئے معروف ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اسد اقبال بٹ کو چیئرمین اور سینیئر صحافی و اینکر منیزہ جہانگر صاحبہ کو کوچیئرپرسن جبکہ وائس چیرمینز کاشف پانیزئی (بلوچستان)، اکبر خان (خیبرپختونخوا)، قاضی خضر حبیب (سندھ)، راجہ اشرف (پنجاب) اور نسرین اظہر کو اسلام آباد کے منتخب ہونے پر اس امید کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ امید کرتے ہیں نومنتخب کابینہ بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور خصوصاً جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے اور جبری گمشدہ افراد کے بے آواز خاندانوں کی آواز بنیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچ وائس فار جسٹس جبری گمشدگیوں کے خلاف اور لاپتہ افراد کی ڈیٹا جمع کرنے کے لئے ہیومن رائٹس آف پاکستان کے ساتھ ملکر کا کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔