آئرلینڈ: چاقو حملے میں بچوں سمیت پانچ افراد زخمی، مظاہرے پھوٹ پڑے

119

ڈبلن میں چاقو کے حملے میں بچوں سمیت پانچ افراد کے زخمی ہونے کے بعد پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلین میں ایک شخص نے اسکول کے سامنے چاقوں کے وار سے تین بچوں سمیت ایک اسکول ٹیچر کو زخمی کردیا۔

آئریش پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے دو بچیوں اور اسکول ٹیچر کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک بچے کو معمولی علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے تاہم حملے کے دؤران شہریوں کے تشدد سے حملہ آور بھی شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم بتایا جارہا ہے کہ حملہ آور پناہ گزین ہے جس کا تعلق الجیریا سے ہے۔

واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر پناہ گزین مخالف پوسٹ شئر ہونے کے بعد مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے، ابتک ملنے والی اطلاعات کے مطابق پولیس جھڑپوں میں مظاہرین نے ایک پولیس گاڑی کو آگ لگادی جبکہ جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شئر ہونے والے اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے پناہ گزین سینٹر کو بھی آگ لگا دی ہے جبکہ اب بھی مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔