کوئٹہ اور ہرنائی سے دو لاشیں برآمد

231

کوئٹہ سے خاتون کی لاش برآمد، جمعہ کے روز علی الصبح ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔

خاتون کی لاش بلوچستان یونیورسٹی جنگل باغ برانچ کے مین نالے سے برآمد ہوئی ہے۔

جائے وقوعہ پہ پولیس اہلکار اور ایدھی کے رضاکار پہنچ گئے ہیں اور خاتون کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ مزید تفتیش جارہی ہے۔

ایک اور لاش ہرنائی سے برآمد ہوئی ہے۔

لیویز کے مطابق ہرنائی کے علاقے کلی گوچینہ سنگنڈی لاکی کے ایریا سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔

لاش مکمل طور پر ہڈیوں کا ڈھانچہ ہے۔ جس میں گوشت نہیں ہے۔ جس کے ساتھ ایک پانی پینے کا بوتل جبکہ نیلے کلر کے کپڑے ہیں اور کپڑوں سے ایک سادہ بٹن والا موبائل ملا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں گذشتہ دو دہائیوں سے سینکڑوں افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو ناقابل شناخت قرار دے کر لاوارث دفنا دیا گیا ہے-

بلوچستان میں ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا اندراج تو کیا جاتا ہے لیکن ان کی شناخت کا کوئی مؤثر طریقہ کار دستیاب نہیں ہے۔