پاکستان: فوجی گاڑی پر خودکش دھماکہ

753

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے بنوں میں پاکستانی فورسز کے قافلے پرخودکش دھماکے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بنوں میں فورسز کے قافلے پرخودکش دھماکے میں 10 سے زائد اہلکار زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردی گئی۔