حکومت کانگو وائرس کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔ینگ ڈاکٹرز

53

کوئٹہ کے ڈاکٹروں کے مطابق وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے ل، کانگو سے متاثرہ مزید 2 افراد کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان وائے ڈی اے ڈاکٹر عارف کیمطابق حکومت معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، سول ہسپتال کی ایک خاتون فارماسسٹ کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ کراچی منتقل ہونیوالوں کی تعداد 9 ہوگئی، ابتک 16 کانگو پازیٹو ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر عارف کا کہنا تھا کہ آج مزید 2 افراد کو کراچی منتقل کیا جائے گا، حکومت معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔