تربت: نامعلوم افراد کا پولیس چوکی پر حملہ اور اسلحہ ضبط

853

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے چوکی کو اپنے کو قبضے میں لے کر اہلکاروں کا اسلحہ اور سامان اپنے ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تربت شہر میں سنگانی سر کے علاقے مومن محلہ میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے پولیس چوکی پر قبضہ کرکے جلا دیا اور پولیس فورس کا اسلحہ قبضے میں لے کر فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں فرنٹیر کور ( ایف سی) کی چوکیوں کو پولیس فورس کی تحویل میں دیا جارہا ہے اور سنگانی سر کی یہ پولیس چوکی پہلے فرنٹیر کور کے زیر استعمال میں تھا جو حال ہی میں پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔