بولان میں پاکستان فوج کی پیش قدمی

579

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج نے آج علی الصبح پیش قدمی کا آغاز کردیا ہے۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے مارگٹ اور جعفری سمیت گردنواح میں پاکستان فوج کی بڑی تعداد پیش قدمی کررہی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گاڑیوں پر مشتمل فورسز کے قافلوں کو مذکورہ علاقوں میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔