یورپ میں انتہائی دائیں بازو کا گروپ دہشت گردی کا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ الوا

112

متعصب اور تشدد کے حامی دن دیہاڑے فنڈ جمع کر رہے ہیں۔ راک کانسرٹ کر رہے اور تجارتی مصنوعات فروخت کر رہے ہیں: الوا جوہانسن

یورپی یونین کمیشن کی امور داخلہ کی ذمہ دار رکن الوا جوہانسن نے کہا ہے کہ یورپ میں انتہائی دائیں بازو کا گروپ دہشت گردی کا بتدریج بڑھتا ہوا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

جوہانسن کی میزبانی میں “دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف جدوجہد فورم” کا اجلاس بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہوا۔ فورم اب کے بعد ہر سال منعقد کیا جائے گا۔

فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں جوہانسن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف جدوجہد ایک ایسا مرحلہ ہے جس پر عالمی ساجھے داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ “انتہائی دائیں بازو کی دہشت گردی یورپ میں ایک بڑھتے ہوئے خطرے کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ یہ متعصب اور تشدد کے حامی دن دیہاڑے فنڈ جمع کر رہے ہیں۔ راک کانسرٹ کر رہے اور تجارتی مصنوعات فروخت کر رہے ہیں “۔

جوہانسن نے کہا ہے کہ ” اس بات کا تعین کرنا نہایت دشوار ہے کہ تعصب کہاں ختم ہو رہا اور دہشت گردی کہاں سے شروع ہو رہی ہے۔ دہشتگردوں میں کرپٹو کرنسی کا استعمال بتدریج بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ متعصب جعلی فلاحی اداروں کے پیچھے چھُپے ہوئے ہیں