کیچ: نوجوان کے قتل میں ملوث ایک کو سزائے موت دوسرے کو عمر قید

431

گذشتہ سال نوجوان کو اغواء و بعدازاں قتل کرکے لاش ویرانے میں دفنانے والے ملزمان میں سے ایک کو عدالت نے سزائے موت جبکہ دوسرے کو عمر قید کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج تربت نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سرکار بنام عبدالحمید وغیرہ میں ملزم عبدالحمید کو سزائے موت اور دین محمد کو عمر قید کی سزا سنادی۔

خیال رہے کہ ملزمان نے گذشتہ سال بلیدہ میں عبدالمالک نامی نوجوان کو قتل کرکے ان کی لاش دفنادی تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج تربت نے اس کیس کا آج فیصلہ سنایا، سرکار اور مدعی کی طرف سے مہراللہ گچکی ایڈوکیٹ اور خلیل دشتی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔