کیچ: مزید ایک نوجوان جبری لاپتہ

178

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے نواحی علاقے گومازی سے تعلق رکھنے والے ایک کمسن بلوچ نوجوان کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

جبری طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت غفّار ولد صادق کے نام سے ہوئی ہے جسے گذشتہ روز شام کے وقت اس وقت جبری لاپتہ کیا گیا جب وہ اپنے دکان میں بیٹھا تھا۔

واضح رہے رواں ہفتے ابتک کیچ سے چار نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔