کیچ: فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

147

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فورسز نے صبح سویرے چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر دو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلیدہ کے مطابق کے علاقے میناز محمد کے مقام پر پیربخش نامی شخص کے گھر پر فورسز نے صبح سویرے چار بجے چھاپہ مارکر پیربخش کے ایک جوانسال بیٹے سمیت دو افراد کو لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت نسرم ولد پیربخش اور پذیر ولد غنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے چھاپے کے وقت فورسز نے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ جب کہ مذکورہ دونوں نوجوان کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔