بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کڈ ءِ ہوٹل کے مقام پر فورسز پوسٹ پر حملہ گذشتہ روز شام کے وقت ہوا جہاں دیر تک شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
حکام نے حملے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے تاحال کسی نے موقف پیش نہیں کیا ہے۔
مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔