خضدار کے رہائشی محمد ولد محمود اور عاصم ولد محمد اعظم جن کی عمریں 16 اور 17 سال کے قریب ہیں، اور وہ آپس میں کزن ہے، انہیں رواں سال 16 جون 2023 کو کراچی سے رینجرز اور پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کیا تھا، جن کے بارے میں تاحال پولیس اور رینجرز حکام ان کے خاندان کو کوئی معلومات فراہم نہیں کررہے اور ان کی گرفتاری سے بھی انکاری ہے۔
مذکورہ افراد کے لواحقین نے کہا ہے کہ 16 جون 2023 کو کام کے سلسلے میں گھر سے نکلے تھے بعد میں گھر والوں نے کافی انتظار کی اور بات کرنے کے لئے کوشش کی لیکن انکے نمبر بند جارہے تھے، مختلف پولیس اسٹیشنوں سے بھی ہم نے رابطہ کیا لیکن ہمیں کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا۔
لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محمد اور عاصم کی بازیابی کے لئے کردار ادا کریں اور ہمیں اس اذیت سے نجات دلائیں۔