ڈیرہ مراد جمالی: تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

368

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج ڈیرہ مراد جمالی میں سڑک تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کے ٹریکٹر کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا ۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان ڈیرا مرا جمالی جمالی پمپ کے قریب میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے ایک ٹریکٹر کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، دھماکے کی نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگیا جبکہ اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔