ڈیرہ بگٹی: دو فٹبالر بھی بازیاب

159

ضلع ڈیرہ بگٹی سے رواں سال 8 ستمبر کو مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونیوالے باقی دو فٹبالر بھی بازیاب ہو گئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مغوی فٹبالر بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، لیویز حکام کے مطابق بابر اور شیراز کے خاندان نے بھی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ چھ اغوا ہونے والے مقامی فٹبالروں کی اغوا کی ذمہ داری بلوچ لبریشن ٹائیگرز نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ آٹھ ستمبر کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے گرفتار چار افراد کو تحقیقات کے بعد رہا کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ چار لوگوں کی مکمل چھان بین کی گئی اور ایسا کوئی جرم ثابت نہیں ہوا جن کی وجہ سے وہ قابل قتل ہو-

میران بلوچ نے مزید کہا اس کے علاوہ قبیلے کے عمائدین کی اس ضمانت پر انہیں رہا کردیا گیا ہے کہ وہ مستقبل میں کسی ریاستی مشینری کا حصہ نہیں ہونگے۔