چودہ منٹ اور چودہ جنگجو: بی ایل اے نے ولی تنگی حملے کی ویڈیو جاری کردی

6055

بلوچ لبریشن آرمی نے کوئٹہ کے علاقے ولی تنگی میں پاکستانی فوج پر ہونے والے حملے کی ویڈیو فوٹیج جاری کردی ہے۔

بلوچ آزاد پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے اپنے آفیشل چینل ہکل پر “چودہ منٹ، چودہ جنگجوؤں” کے نام سے جاری کردہ اس ویڈیو میں رواں سال 14 ستمبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ولی تنگی ڈیم کے قریب پاکستانی فوج کے کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں بی ایل اے کے آپریشن اسپیشلسٹ گروپ فتح اسکواڈ کے جنگجو پاکستانی فوج کے نئے تعمیر کیے گئے کیمپ و حفاظتی چوکیں کو نشانہ بناتے ہوئے قبضہ کرلیتے ہیں۔

ویڈیو کے ابتداء میں بی ایل اے – فتح اسکواڈ کے ارکان کو جدید اسلحہ سے لیس فوجی وردیو میں دکھایا گیا ہے۔

چودہ جنگجو اور چودہ منٹ کے نام سے شائع اس ویڈیو کلپ میں بلوچ لبریشن آرمی کے ارکان فورسز اہلکاروں کو پیچھے دھکیل تے ہوئے تمام پوزیشن پر قبضہ کرتے ہیں جبکہ اس دوران دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مقام پر بلوچ جنجگو اور پاکستانی فوجی اہلکار آمنے سامنے ہوتے ہیں۔

دیکھا جاسکتا ہے کہ جنجگوؤں کیجانب سے فائر کیا گیا راکٹ گولہ فوج کے اسلحہ ذخیرہ کو تباہ کرتا ہے۔ اسی طرح جنجگو مارٹر پٹ کو بھی دستی بم سے تباہ کردیتے ہیں جبکہ اس دؤران پاکستانی فورسز کے اہلکار اپنے مورچے چھوڑ کر فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو کا اختتام بی ایل اے کے ایک زخمی ساتھی کو دکھاتے ہوئے کیا جاتا ہے جس میں اس کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے تاہم جنجگوؤں کو ہنستے اور باتیں کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے 17 ستمبر کو قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ولی تنگی ڈیم حملے میں انکے تنظیم کے سرمچاروں نے 11 پاکستان فوج کے اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے-

تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے اس بیان میں بتایا کہ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کرکے، کیمپ پر مکمل قبضہ کرلیا۔ سرمچاروں نے دشمن فوج کو مختلف اطراف سے گھیرنے کے بعد راکٹ اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے دشمن حواس باختہ ہوگیا، دشمن افواج اپنا اسلحہ اور ہلاک و زخمیوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا سرمچاروں نے قابض فوج کے کیمپ کے دو پوسٹوں کو مکمل اپنے قبضے میں لیا جبکہ تیسرا پوسٹ جو کہ ایک اسلحہ ڈپو تھا، اسے راکٹ حملے میں تباہ کردیا گیا، جس کے نتیجے میں دشمن کا اسلحہ کا ذخیرہ مکمل تباہ جبکہ پوسٹ پر تعینات تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔