چاغی: ایف سی گاڑی پر دھماکا، دو اہلکار ہلاک ، تین زخمی

606

بلوچستان کے ضلع چاغی میں پاکستانی فورسز ایف سی گاڑی پر دھماکا، دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف سی ایک سو ساٹھ ونگ کے ڈبل سیٹر گاڑی میں مرکزی ڈرم بازار کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگیے

فورسز نے اہلکاروں کی لاشیں تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی۔

واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کا گیھراوؑ کرکے سخت ناکہ بندی کی ہے۔