بلوچستان میں خودکشی کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع پسنی سے اطلاعات کے مطابق ایک پندرہ سالہ نوجوان لڑکی نے تیل چھڑک کر خودسوزی کرلی۔
مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کی باعث لڑکی پوری طور پر جھلس گئی تھی جسے ان کے خاندان کے افراد نے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا-
شدید جھلس جانے کے باعث لڑکی جانبر نا ہوسکی اور اسپتال میں دم توڑ گئی۔ تاہم خودسوزی کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں-
خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں خودکشی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔
سال 2023 کے ستمبر اور اکتوبر میں خودکشی کے 14 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ان دو مہیوں میں دی بلوچستان پوسٹ کو ضلع گوادر، خضدار، آواران، حب چوکی اور سبی، مستونگ اور دالبندین میں بھی خودکشی کے اطلاعات موصول ہوئیں-