پاکستان میں مقیم غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

294

پاکستانی میڈیا کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی غیر ملکیوں سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف “پروف آف رجسٹریشن” والے افغان مہاجرین سکونت کے اہل ہوں گے جبکہ باقاعدہ قانونی ویزے والے افغان شہری بھی پاکستان کا سفر کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق تمام غیرقانونی غیر ملکی ڈیڈ لائن تک تمام اثاثے بیچ کر اپنے وطن واپسی کے پابند ہوں گے، ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غیر ملکیوں کو ملک بدر اور جائیدادیں ضبط کر دی جائیں گی۔

ذرائع کا کہناہے کہ افغان شہری اجراء کردہ ڈیجیٹائزڈ “ای تذکیرہ” پر ہی پاکستان کا سفر کر سکیں گے