پاکستان میں مقیم افغان تاجر اپنا سرمایہ افغانستان منتقل کریں _ مولوی محمد یعقوب

487

افغان عبوری حکومت کے وزیر دفاع ملا یعقوب نے پاکستان کے افغان مہاجرین کے حوالے سے لئے گئے فیصلہ کو ظالمانہ فیصلہ قرار دیتے کہا ہے یہ فیصلہ دو طرفہ تعلقات خراب کردے گا۔

یہ بیان ملا یعقوب مجاہد نے آج کابل میں پولیس اکیڈمی کی 14ویں گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی بے دخلی کے حوالے سے پاکستان کا فیصلہ غیر انسانی، غیر منصفانہ اور وحشیانہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ دو طرفہ تعلقات کو مشکلات میں ڈال کر اور خراب کر دے گا۔

تقریر میں انہوں نے پاکستان کے عوام، علمائے اور سیاسی شخصیات سے مطالبہ کیا کہ وہ آگے آئیں اور اس کو روکیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کو اس بربریت سے روکے اور انسانی حقوق کو یقینی بنائے۔

مجاہد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے افغان تاجروں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی سرمایہ کاری افغانستان منتقل کریں۔ “آپ کے کاروبار سے ان (پاکستان) کو فائدہ ہوتا ہے، یہ فائدہ اپنے (اپنے) ملک تک پہنچائیں۔”