ٹی ٹی پی نے ژوب میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

526

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہاکہ آج صبح ژوب کے علاقے سمبازہ میں تحریک طالبان پاکستان نے ایس ایس جی کمانڈوز پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں ایس ایس جی کے میجر علی رضا اور ایک صوبیدار ہلاک ہوا اور ایک کیپٹن سمیت دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

محمد خراسانی نے کہاکہ اس کاروائی میں ہمارے تمام ساتھی محفوظ رہےـ۔

واضح رہے کہ آج بلوچستان کے علاقے ژوب میں گھات لگائے مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فوج کے میجر سمیت پانچ اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے تھے۔

حملے میں اسپیشل سروسز گروپ ( ایس ایس جی) کے ایک میجر سمیت پانچ اہلکار ہلاک اور کپیٹن سمیت چار زخمی ہوئے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں میجر علی رضا اور حوالدار راہو نثار شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں کپٹن نعمان، سپاہی یاسر اور سپاہی عمران شامل ہیں ۔

زخمیوں میں کیپٹن نعمان اور سپاہی یاسر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ژوب میں اس سے قبل بھی پاکستانی فوج پر حملے ہوتے رہے ہیں، جنکی ذمہ داری زیادہ تر تحریک طالبان پاکستان قبول کرتی آرہی ہے۔