کوئٹہ کے علاقے نیو کاہان کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ مڈل سکول نیوکاہان کوئٹہ میں جوکہ 1993 سے بابائے بلوچ نواب خیربخش مری کی جانب سے نیوکاہان کوئٹہ کی بچوں کے لیے قائم کروایا تھا جو گورنمنٹ آف بلوچستان سے باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہے جس میں اساتذہ کرم فی سبیل اللّٰہ تعلیم کی زیور سے بچوں کو آراستہ کررہے ہیں ۔
آج کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیو ڈی اے کی جانب سے سکول پر دھاوا بولا گیا سکول کے اساتذ اور بچوں کو زد کوب کرنے چار دیواری کو گرانے کے بعد سکول پرنسپل میر خان مری کو گرفتار کرکے شالکوٹ تھانہ میں بند کیا گیا ہے۔
واقعہ کے خلاف اسکول بچوں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ انہوں نے کہاکہ کئی گھنٹے تک استاد کو حسب بے جا میں رکھا گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس سکول میں سپورٹ کرنے کے لئے مختلف اداروں کے ساتھ ساتھ حکومت سے بھی مدد مانگی گئی مدد دینا تو دور کی بات اب حکومتی حلقوں کی جانب سےسکول کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
عوامی حلقوں کی جانب سےنگران وزیر اعلیٰ بلوچستان، و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس واقع کا مکمل تحقیقات کریں اور کیو ڈی اے کے خلاف فوری کارروائی کریں۔