مشکے میں چھاؤنی سمیت پاکستانی فوج پر چار مختلف مقامات پر حملے کیے۔ بی ایل ایف

418

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ مشکے میں پاکستانی فوج کی چھاؤنی سمیت بیک وقت چار مختلف مقامات پر پاکستانی فوج پر حملے کرکے دشمن کو بھاری مالی و جانی نقصان سے دوچار کیا۔

ترجمان نے کہاکہ یہ حملے دشمن کے خلاف ایک منظم حکمت عملی کے تحت منگل کے روز نلی کی فوجی چھاؤنی ، رندک نوکجو میں فوجی کیمپ ، پگڑ اور میانی کلات میں چوکیوں پر بلوچ سرمچاروں کے چار مختلف دستوں نے انجام دیئے۔اس حملے میں بھاری اور جدید ہتھیاروں کے علاوہ بی ایل ایف کے اسنائپرز کی ایک ٹیم نے بھی حصہ لیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ یہ حملے شام سات بجے سے لے کر رات نو بجے تک جاری رہے۔

مزید کہاکہ منگل ، 24 اکتوبر کو شام سات بجے مشکے میں پاکستانی فوج کے مختلف مراکز کو ہدف میں لے کر ان منظم حملوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ نلی میں پاکستانی فوج کی چھاؤنی پر مختلف سمت سے راکٹ اور اے ون گرنیڈ لانچرز سے راکٹ اور گرنیڈ فائر کیے گئے جو چھاؤنی کے اندر گرے ۔اس سے قابض فوج کو جانی اور مالی نقصان پہنچا۔ازاں بعد دیر تک ایل ایم جی کے ذریعے ہدف پر فائر کیے گئٛے۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل ایف کے مذکورہ حملے میں ’رندک نوکجو ‘ کے مقام پر بھی پاکستانی فوج کے ایک بڑے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے میں بھی بھاری اور جدید ہتھیار استعمال کیے گئے جبکہ ’ پگڑ ‘ کے مقام پر پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا گیا۔ اسی دوران بی ایل ایف کی اسنائپر ٹیم نے میانی کلات میں پاکستانی فوج پر اسنائپرز سے حملے کیے۔

انکا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے یہ حملے اس بات کا عندیہ ہیں کہ دشمن کے خلاف بلوچ قومی طاقت منظم اور مستعد ہے اور بیک وقت کئی محاذ پر دشمن کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستانی فوج تمام تر جنگی وسائل کے باجود بلوچستان میں ایک گھوسٹ آرمی سے زیادہ کچھ نہیں۔بی ایل ایف بلوچ قوم کی حمایت سے پاکستانی فوج کو بلوچ سرزمین سے نکال باہر کرے گی۔ وہ دن جلد آنے والا ہے کہ بلوچستان کی زمین دشمن کے لیے مزید تنگ ہوگی اور اس کے لیے ہتھیار پھینک کر بھاگنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

آخر میں کہاکہ بی ایل ایف کے یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔