مستونگ کے علاقے دشت سے مسخ شدہ لاش برآمد ، لاش کو شناخت کےلیے کوئٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جبکہ لیویز تھانہ دشت میں مسخ شدہ لاش کی کے شناخت کےلیے ان کے واسکٹ، کپڑے، ٹوپی، چارجر، چپل اور دیگر سامان رکھے ہوئے ہیں۔
جبکہ لاش کی باقیات کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں گذشتہ دو دہائیوں سے سینکڑوں افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو ناقابل شناخت قرار دے کر لاوارث دفنا دیا گیا ہے-
بلوچستان میں ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا اندراج تو کیا جاتا ہے لیکن ان کی شناخت کا کوئی مؤثر طریقہ کار دستیاب نہیں ہے۔