غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے عالمی برادری کردار ادا کرے – گوتریس

125

اہالیاں غزہ کے لوگ خوفناک تباہی سے گذر رہے ہیں، انہیں زیادہ اور مسلسل امداد کی ضرورت ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوف ناک خواب کا خاتمہ کرنے کے لیے عالمی برادری کو کردار
ادا کرنا چاہیے۔

انتونیو گوتریس اسرائیل اور فلسطینیوں کی تیسرے ہفتے داخل ہو چکی کے موقع پر قاہرہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

گوتریس نے اپنے خطاب میں کہا چھوٹی سے غزہ کی پٹی پر چوبیس لاکھ فلسطینی ایک تباہی سے گذر رہے ہیں۔ اب تک اس میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دس لاکھ کی تعداد میں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے یہ ریمارکس غزہ میں جنگ کا تیسرا ہفتہ شروع ہونے کے روز پہلے امدادی قافلے کے پہنچ پانے کے محض چند گھنٹے بعد سامنے آئے ہیں۔ گوتریس نے کہا اس امدادی کام کو بڑھایا جانا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ مدد بھیجی جانی چاہیے۔

انہوں نے قاہرہ امن کانفرنس سے اپنے خطاب میں مزید کہا ‘ فلسطینیوں کو مسلسل اور زیادہ امدادی سامان کی فراہمی ضروری ہے۔ قاہرہ کانفرنس میں عرب رہنماوں کے علاوہ بھی کئی ملکوں کے رہنما بھی شریک ہیں اور غزہ پر حملوں کو رکوانےکی بات کر رپے ہیں۔