شال میں اے این ایف پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

418

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کی شام سات بجے بلوچ سرمچاروں نے عارف گلی سریاب شال میں واقع انٹی نارکوٹکس فورس کے پولیس اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں اینٹی نارکوٹکس کو نشانہ بنایا گیا ہے جو کہ براہ راست قابض پاکستان فوج کے ماتحت کام کرتی ہے اور علاقے میں نارکوٹکس کی روک تھام میں کردار ادا کرنے کی بجائے بین الاقوامی اداروں کو دھوکے دے کر اپنے مینڈیٹ کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے مفادات کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کا منشیات کے پھیلاؤ میں کلیدی کردار ہے جبکہ دنیا کو دکھانے کے لیے انٹی نارکوٹکس فورس کا قیام عمل لایا گیا ہے جو کہ پاکستان کے اعلی فوجی افسران کے منشیات کے کاروبار کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ 1973 میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے نارکوٹکس کنٹرول کنونشن کے دباؤ میں نمائشی انٹی نارکوٹکس فورس کی بنیاد رکھی لیکن یہ ادارہ کبھی آزادانہ طور پر کام نہیں کرسکا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اداروں کو چاہیے کہ قابض پاکستان کی فوج اور ان سے منسلک اداروں کے ساتھ شراکت سے گریز کریں جن کے منشیات کے کاروبار میں شراکت کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بی ایل ایف کو اپنی سرزمین پر قابض فورس کسی بھی شکل میں قبول نہیں۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔