بلوچ ریپبلیکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سوئی سے کراچی والے 36 انچ قطر گیس پائپ لائن کو اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
بی آر جی کے ترجمان کا کہنا تھا گذستہ شب سندھ کے ضلع خیرپور میں سوئی سے کراچی جانے والے 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بی آر جی کے سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔
ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہماری اس طرح کی کاروائی بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔