سندھ: خیر پور میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

312

نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیر پور کے علاقے ھالانی میں نامعلوم افراد نے بلوچستان کے علاقے سوئی سے سندھ جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا ہے-

دھماکے کے بعد گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے-

واضح رہے سندھ میں اس سے قبل بھی گیس پائپ لائنوں کو تحزیب کاری کا نشانہ بنایا گیا ہے رواں سال 14 اکتوبر کو بھئ مذکورہ علاقے میں ایک گیس پائپ لائن کو تباہ کیا گیا تھا-

رواں ماہ ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری بلوچستان کے آزادی کے لئے سرگرم آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریبپلکن گارڈ نے قبول کرلی تھی تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے-