سمندری طوفان “تیج” بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے

348

محکمہ موسمیات نے بحیر ہ عرب کے جنوب مغرب میں موجود نئے سمندری طوفان تیج کے بلوچستان کی جانب بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں نیا سمندری طوفان بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔طوفان کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس میں گوادر، لسبیلہ اور حب کے ڈپٹی کمشنروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان گوادر سے 1750کلومیٹر جنوب اور کراچی سے 1810کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اگلے 24 گھنٹوں میں سلالہ اومان کی جانب سے بڑھے گا۔ جس سے بلوچستان کو زیادہ خطرات نہیں ہیں۔