حکومت سردار اختر مینگل کے مقابلے میں ڈیتھ سکواڈ کے نمائندوں کی حمایت اور سرپرستی کررہی ہے ۔بلاچ قادر

277

بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نو منتخب چیئرمین بالاچ قادر نے کہا ہے کہ بی ایس او کے 21کونسل سیشن بیاد سردار عطا اللہ مینگل ،سنگت ناصر بلوچ اور بلوچ لاپتہ افراد کے نام پر 8,9,10اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد ہوا کونسل سیشن میں بلوچستان وعالمی سیاسی صورتحال تنظیمی امور آئندہ کا لائحہ عمل اور تنقیدی نشست اور انتخابات سمیت دیگر ایجنڈے زیر بحث رہے تین روزہ کونسل سیشن کے آخری روز کابینہ و مرکزی کمیٹی کو تحلیل کرکے الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ جب کہ بالاچ طاہر اور حاجی گل بلوچ تھے جنہوں نے انتخابات کرائے ۔

ان خیالات کا اظہا انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ اور دیگر رہنما بھی تھے ۔

نو منتخب چیئر مین بالاچ قادر نے کہا کہ ہم تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا ہم کوشش کریں گے کہ بلوچ طلبا کو یکجا کرکے ان کے حقوق کیلئے بھر پور جدو جہد کرے بلوچستان کے طلبا کو بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے بلخصوص اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں کی تعلیمی اداروں میں بلوچ نوجوانوں کا اغوا کرکے، جبری گمشدگی اور سی ٹی ڈی کی جانب سے مسخ شدہ لاشیں روز کا معمول بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس کا مقصد خضدار اور وڈھ میں سردار اختر جان مینگل کے مقابلے میں ڈیتھ سکواڈ کے نمائندوں کی نہ صرف وفاقی حکومت حمایت کرتی ہے بلکہ ان کی سرپرستی بھی کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تنخواہیں جان بوجھ کرکے بند کردیا ہے تاکہ وہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں یہ سلسلہ صرف بلوچستان میں ہیں پنجاب ،سندھ اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کبھی بھی سڑکوں پر نکل کر اپنے تنخواہوں کیلئے احتجاج نہیں کیا بلوچستان میں آپریشن جاری ہیں ہم بلوچ طلبا کے حقوق کیلئے جدو جہد کریں گے نو منتخب کابینہ میں نظیر بلوچ سینئر وائس چیئرمین، عامر نذیر جونیئر وائس چیئرمین، مقبول بلوچ سینئر جوائنٹ سیکرٹری، ابوبکر کلانچی جونیئر جوانٹ سیکرٹری جبکہ شکور بلوچ سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔

اسی طرح بی ایس او کے 16رکنی سینٹرل کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں مولا بخش مری،زرک بگٹی، بیبرگ واحد بلوچ،محسن جمیل، کرم خان بلوچ، اسرار بلوچ، عدنان بلوچ، وقاص بلوچ، بیگر بلوچ، آصف رودینی، زکا اللہ، ایو ب بلوچ، باسط بلوچ، ناصر بلوچ اور حاجی زکریا منتخب ہوگئے۔