حب: دو مخلتف واقعات میں دو افراد ہلاک

106

حب شہر میں الہ آباد کے علاقے میں ڈاکخانہ روڈ پر سیوریج نالے کی صفائی کے دوران نالے میں گیس بھرنے کے سبب صفائی پر مامور میونسپلٹی کے تین ڈیلی ویجز اہلکار 28 سالہ وقاص، 30 سالہ عارف اور 25 سالہ شہباز دم گھٹنے سے بیہوش ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 28 سالہ وقاص جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ دیا۔

جبکہ دو افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

دریں اثنا وندر شہر میں ایل جی موڑ پر بجلی کے پول پر چڑھ کر بجلی کی تاریں کاٹنے کے دوران کرنٹ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

مقامی پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور بجلی کے پول پر چڑھ کر مبینہ طور پر تاریں کاٹ کر چوری کررہا تھا متوفی کی شناخت 35 سالہ زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔