جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر جامعہ بلوچستان میں پروگرام منعقد

102

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ جامعہ بلوچستان زولوجی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے 4 اکتوبر کو جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر پرگرام منعقد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ جامعہ بلوچستان زولوجی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے 4 اکتوبر کو جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پرگرام منعقد کیا گیا جس میں مہمان خاص سیکریٹری فوریسٹ نورمحمد پرکانی اور انکے ہمرا چیئرمین زولوجی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر عاصم اقبال تھے ۔

پروگرام میں زولوجی ڈپارٹمنٹ کے طلبا سے سمیت دوسرے شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

جامعہ بلوچستان زولوجی ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر سعید صاحب نے گواچن نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منعقد کرنے کا بنیادی مقصد بلوچستان میں جنگلی حیات کو تحفظ دینے کے حوالے سےط یہاں کے لوگوں کو آگائی دینا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان ایک ایسا خطہ ہے جس میں خوبصورت پہاڈوں کے درمیان نایاب جنگلی حیات موجود ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ مختلف وجوہات کے بنا پر انکی نسل یہاں سے ختم ہونے جارہی ہے اور اب یہ ہماری زمہ داری ہے کہ انکو حفاظت کرنے کے لئے انفرادی و جتماعی اقدام اُٹھائیں ۔

جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کردہ اس پروگرام میں متعدد ماہرین نے اگائی دینے کے حوالے سے تقاریر کی جبکہ آخر میں جنگلی حیات کے حوالے سے کام کرنے والے بلوچستان کے محنتی وخلص نمائندگان کو بطور انعام شیلڈ پیش کیا گیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف پہاڑوں میں دنیا کے نایاب جنگلی حیات جس میں ہرن ، مارخور ، توندا ، اور دوسرے کہی سارے جنگلی حیات پائے جاتے ہیں مگر حکومتی سطح پر بہتریں نہ ہونے اقدام نہ ہونے کی وجہ سے یہ آہستہ آہستہ ختم ہورہے ہیں ۔