تربت: گرلز اسکول میں اساتذہ کی عدم موجودگی، طالبات کا احتجاج

129

کیساک کی گرلز اسکول میں اساتذہ کی عدم موجودگی کے خلاف طالبات کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بلاک کردیا۔

کیچ کے علاقے کیساک کی گرلز اسکول میں اساتذہ کی عدم موجودگی کے خلاف اسکول کی بچیاں سڑکوں پر آگئیں، احتجاجاً تربت تا پنجگور شاہراہ بلاک کردیا۔

احتجاجی طالبات کا کہنا تھا کہ کاغذوں میں اسکول کی اپگریڈیشن کے باوجود اسکول میں اساتذہ سالوں سے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انکے اساتذہ تربت سٹی میں رہائش لیکر مفت تنخواہ اٹھاتے ہیں اور بچیوں کی تعلیمی سال ضائع ہورہی ہیں۔ اس ضمن میں طالبات نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام نوٹس لیکر اسکولوں کو تباہی سے بچائیں۔