کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر سے ایک نوجوان کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے لاپتہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر تربت آبسر سے سرفراز ولد ایوب کو دکان سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا۔
واضح رہے کہ مزکورہ نوجوان سات ماہ قبل بھی لاپتہ ہوئے تھے اور اسے بازیابی کے بعد اسے دوبارہ گرفتار کرکے لاپتہ کیا گیا ۔
بلوچستان میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی معمول بن چکا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پہ بلوچستان کے طول و عرض میں بلاتفریق گھروں، بازاروں میں چھاپے اور شاہراہوں پہ ناکہ بندی کرکے لوگوں کو اور بالخصوص نوجوانوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کیا جاتا ہے ۔
لاپتہ افراد طویل عرصہ اذیت خانوں میں گزارنے کے نیم مردہ حالت میں بازیاب ہوتے ہیں یا پھر مسخ شدہ لاشیں ہی برآمد ہوتے ہیں۔
بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لواحقین اور سیاسی جماعت اور تنظیمیوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے ۔