تربت مسلح جھڑپ: جانبحق افراد کی شناخت ہوگئی، لاشیں فورسز کی تحویل میں

1371
فائل فوٹو

تربت میں پاکستانی فورسز کیساتھ جھڑپ میں جانبحق دو افراد کی شناخت ہوگئی تاہم فورسز نے تاحال لاشیں لواحقین کے حوالے نہیں کی ہے۔

تین روز قبل تربت میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان اس وقت جھڑپیں ہوئی جب فورسز نے علاقے میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق آپریشن میں جاسوس طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

جھڑپوں کے دوران دونوں اطراف سے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی تاہم پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے دو مسلح افراد کو مارنے کے حوالے سے بیان جاری کیا۔

مارے جانے والے افراد کی شناخت کامریڈ مقصود ولد احمد سکنہ ہیرونک تربت اور مسلم ولد رضائی سکنہ آپسر تربت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں افراد کی لاشیں فورسز کی تحویل میں ہے جن کو تاحال ضلعی انتظامیہ یا لواحقین کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔